کوئٹہ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے تبلیغی جماعت کے متعدد افراد جاں بحق، 3زخمی

ہفتہ اپریل 23:23

کوئٹہ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے تبلیغی جماعت کے متعدد افراد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) کوئٹہ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے تبلیغی جماعت کے 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کوئٹہ کے نواحی علاقے سملی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے تبلیغی جماعت کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4افراد عبدالقیوم سومرو ، ارسلان ،دوست محمد ،امان اللہ جاں بحق جبکہ تین افراد امد د علی ،گل محمد، یاسین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔