تفتان بارڈر پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار106پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا

ہفتہ اپریل 23:23

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) تفتان بارڈر پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار106پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈرپرلیویز کے حوالے کردیا ۔لیویز نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :