’برما ،روہنگیا مسلمانوں کی حالت ِ زار اور عالمی برادری کی بے حسی ‘‘کے موضوع پر کل ادارہ نور حق میں سیمینار ہو گا

ہفتہ اپریل 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) برماویلفیئر آرگنائزیشن اورروہنگیا آرگنائزیشن کے تحت پیر 23اپریل کو بعد نمازِ مغرب ادارہ نور حق میں ’’برما کے روہنگیا مسلمانوںکی حالت ِ زار اور عالمی برادری کی بے حسی‘‘ کے مو ضوع پر سیمینار منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن مہمان ِ خصوصی ہوں گے ،سیمینار سے برما روہنگیا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر نو ر حسین ارکانی ،سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور دیگر بھی خطاب کریں گے ۔