کرغزستان کے ایک شہر کا میئر نقلی داڑھی لگا کر شہر کا دورہ کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 اپریل 2018 23:46

کرغزستان کے ایک شہر کا میئر نقلی داڑھی لگا کر شہر کا دورہ کرتا  ہے

کرغزستان کے ایک شہر میں میئر کا کہنا ہے کہ وہ مقامی افراد کے مسائل سے آگاہی کے لیے بھیس بدل کر شہر میں گھومتے ہیں ۔ بھیس بدلنے کے لیے وہ نقلی داڑھی لگاتے ہیں۔
 دارالحکومت بشکیک کے میئر البیک ابرائیمو نے بتایا کہ وہ جب عام شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کرنے کے لیے شہر کا دورہ کرتے ہیں تو اپنی شناخت کو ظاہر نہیں کرتے۔ وہ نقلی داڑھی لگا لیتے ہیں تاکہ لوگ انہیں میئر کے طور پر نہ پہچان پائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ "میں پرانے کپڑے پہن لیتا ہوں تاکہ کسی کو میرے بارے میں پتہ نہ چلے، میں داڑھی لگاتا ہوں، اپنی ٹائی اتار دیتا ہوں پھر میں باہر جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ سچ کیا ہے۔"
ابرائیمو نے یہ سب اس وقت بتایا جب اس پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ اوش بازار میں 13 اپریل کو لگنے والی آگ کے حادثے سے بے خبر رہے۔
اس سال لگنے والی یہ تیسری آگ تھی اور ابرائیمو کا کہنا تھا کہ جلد ہی نگرانی کیمروں کو مرمت کے بعد نصب کر دیا جائے گا۔