نوروز محمدوف آذربائیجان کے نئے وزیراعظم

اتوار 22 اپریل 2018 09:40

باکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے نوروز محمدوف کی منظوری دے دی ہے۔ وہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے سے قبل ملکی صدر الہام علیئیف کے خارجہ امور کے مشیر تھے۔

(جاری ہے)

وہ آذربائیجانی صدر کے دفتر کے نگران بھی رہ چکے ہیں۔ محمدوف کے نام کی توثیق ایسے وقت میں کی گئی ہے جب الہام علیئیف نے چوتھی مدت صدارت کے الیکشن میں کامیابی ابھی چند روز قبل حاصل کی تھی۔ یورپی سلامتی و تعاون کی تنظیم نے رواں مہینے کے دوران ہونے والے صدارتی الیکشن کو غیرشفاف قرار دیا تھا۔