مقدونیہ یونان کے ساتھ نام کا تنازعہ حل کرنے کے قریب

اتوار 22 اپریل 2018 09:40

ایتھنز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مقدونیہ یونان کے ساتھ گزشتہ 25 برس سے جاری نام کا تنازعہ حل کرنے کے قریب ہے۔ مقدونیہ کے وزیراعظم زوران زائف نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر نام کے تنازعے کی بابت یونان کے ساتھ بات چیت میں کامیابی نہ بھی ہوئی، تو بھی ان کا ملک یورپی یونین کے ساتھ انضمام کا سفر جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابقہ یوگوسلاویہ سے الگ ہو کر آزاد ریاست بننے سے لے کر اب تک یونان مقدونیہ کے نام پر اعتراض کرتا رہا ہے اور اسی تناظر میں یونان نے مقدونیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کو روکے رکھا ہے۔