امریکی سینیٹ کی واضح اکثریت کی ترکی میں قید پادری کی رہائی کی حمایت

اتوار 22 اپریل 2018 09:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) امریکی سینیٹ کے 66 اراکین نے ایک مراسلے میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے اپیل کی ہے کہ وہ زیرحراست امریکی پادری کو رہا کر دیں۔

(جاری ہے)

اینڈریو برونسن نامی اس پادری کو 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایک گروہ سے تعلق کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکی پادری کے حق میں ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :