شمالی کوریا امریکی شہریوں کو رہا کر دے گا، امریکی ذرائع ابلاغ

اتوار 22 اپریل 2018 09:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق شمالی کوریا میں نظر بند 3 امریکی شہریوں کو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے وقت رہا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے اپنے الیکٹرانک ورژن میں بتایا کہ قبل ازاں اسی ماہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو سے ملاقات کے وقت کِم جونگ نے اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اخبار نے ملاقات سے آگاہ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کم جونگ نے مائیک پومپیو کو آگاہ کیا ہے کہ یہ رہائی جون کے شروع میں یا اس سے پہلے متوقع سربراہ ملاقات سے جوڑی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے مطابق مذکورہ امریکی شہریوں کو شمالی کوریا کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر نظر بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :