شامی باغیوں کا دمشق کے شمال مشرق میں واقع محاصرہ زدہ علاقے سے انخلا

اتوار 22 اپریل 2018 09:50

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں واقع علاقے قلمون سے باغیوں اور ان کے خاندانوں کے انخلا کا آغاز ہوگیا ہے اور وہ روس اور شامی حکومت سے سمجھوتے کے تحت اپنا گھربار چھوڑ کر ملک کے شمال مغرب کی جانب جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت محاصرہ زدہ قلمون سے باغی جنگجو ؤں ا ن کے رشتے داروں اور دوسرے شہریوں کو باغی گروپوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبے ادلیب اور ترکی کی سرحد کے نزدیک صوبہ حلب میں واقع شہر جرابلس کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق قلمون سے باغیوں کے انخلا سے یہ تمام علاقہ بشارالاسد حکومت کے کنٹرول میں آجائے گا۔مبصرین باغیوں کی سمجھوتے کے تحت دمشق سے تقریبا ً 40 کلومیٹر دو ر واقع قلمون سے پسپائی کو بشارالاسد کی ایک اور بڑی جنگی فتح قرار دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :