شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اتوار اپریل 09:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) امریکا نے شام میں 2012ء سے لاپتہ امریکی صحافی آسٹن ٹائس کے بارے میں اطلاع دینے والے کسی بھی شخص کے لئے 10 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) نے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ادارے کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اعلان کے وقت کا کسی اور خاص واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

36 سالہ ٹائس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شام میں لاپتہ واحد امریکی صحافی ہیں۔انھیں اگست 2012ء میں شامی دارالحکومت دمشق کے نواح سے اغوا کر لیا گیا تھا۔وہ تب جنگ زدہ ملک میں میکلچی نیوز ، واشنگٹن پوسٹ ، سی بی ایس نیوز ، اے ایف پی اور دوسری خبررساں ایجنسیوں کے لیے فری لانس صحافی کے طور پر کام کررہے تھے۔۔دنیا بھر میں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے امریکا کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔یہ تنظیم ٹائس کے خاندان کے ساتھ ان کی بازیابی کے لیے کام کرتی رہی ہے۔