شام،او پی سی ڈبلیو کے اسلحہ انسپکٹروں نے دوما سے نمونے حاصل کر لئے

اتوار اپریل 09:50

ایمسٹرڈیم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) نیدر لینڈز میں قائم کیمیائی ہتھیارکے انسداد کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما کا دورہ کرکے وہاں 7 اپریل کو کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا ہے اور نمونے اکٹھے کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق او پی سی ڈبلیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیم اب ان نمونوں کا تجزیہ کرے گی اور اس کے بعد یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا اس کو دوبارہ مشرقی الغوطہ واقع شہر دوما میں مزید معلومات کے حصول کے لیے جانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ٹیم یہ نمونے واپس نیدر لینڈز بھیجے گی اور پھر تنظیم سے وابستہ لیبارٹریوں کو تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔بیان کے مطابق نمونے کے تجزیے، دوسری معلومات اور وہاں سے حاصل کردہ مواد کی بنیاد پر یہ مشن ایک رپورٹ مرتب کرے گا اور پھر اس کو تنظیم کے رکن ممالک کو پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :