ایپل کا ’’دیسی ‘‘روبوٹ متروکہ آئی فون کو 18سیکنڈ میں کھول سکتا ہے

اتوار 22 اپریل 2018 09:50

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مشہور آئی ٹی کمپنی ایپل نے نئی اختراعات اور مصنوعات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ایک نیا روبوٹ تیار کرلیاہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق’’دیسی‘‘نامی یہ روبوٹ آپ کے ناکارہ یا متروکہ آئی فون کو صرف 18سیکنڈ میں کھول کر اس کے اندر سے قیمتی دھات کے اجزا ء نکال لیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ یہ 9مختلف اقسام کے آئی فونز کے اندر شامل دھاتوں وغیرہ کو اچھی طرح سے پہچانتا ہے اور جو چیز اسے کارآمد نظر آتی ہے اسے نکال لیتا ہے۔

اسکی نظرزیادہ تر چاندی اور بعض دیگر اشیاء پر پڑتی ہے۔ یہ ساراکام صرف 18سیکنڈ میں ہوجاتا ہے۔اگر اسکی مجموعی کاررکردگی دیکھی جائے تو ماہرین کا کہناہے کہ یہ ربورٹ سالانہ 10لاکھ ناکارہ آئی فون کی اشیاء کو پہچان کر نکال سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :