دنیا میں روزانہ 8ہزار بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر ہر رات 30کروڑ بچے اور 50کروڑ عورتیں اور مرد بھوکے سونے پر مجبور

اتوار 22 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) دنیا میں روزانہ 8ہزار بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر ہر رات 30کروڑ بچے اور 50کروڑ عورتیں اور مرد بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 90کروڑ سے زائد افراد کو غذائی قلت کے مسائل کا سامنا ہے اور دنیا بھر میں ہر نواں شخص 12گھنٹے کی محنت مزدوری کے باوجود پیٹ بھر کے خوراک نہیں کھا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی 13تا15.9فیصد آبادی کو شدید غذائی قلت کے مسائل کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 3ارب افراد کی یومیہ آمدن صرف 125روپے ہے۔ بھوک کی اصل وجہ خوراک کی قلت نہیں ہے تاہم ناقص پالیسیاں اور خوراک کی تقسیم میں پائی جانے والی بے ضابطگیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :