تربوز انسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے میں معاون، وٹامن اے اورسی کی کثرت

اتوار 22 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) تربوز انسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جس میں وٹامن اے اورسی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گرمیوں کا پھل تربوز انسان کیلئے انتہائی مفید ہے جو انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے علاوہ پوٹاشیم سے لبریز ہوتا ہے۔ تربوز انسانی جسم کو تندرست اور چاقو چوبند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تربوز میں موجود وٹامن بی 6-کی وافر مقدار ہوتی ہے ۔ جو دماغ کی تقویت اور قوت حافظہ بڑھاتی ہے اسکے علاوہ تربوز میں موجود 91.5فیصد پانی انسانی جسم کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بینائی کے لئے بھی انتہائی مفید ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربوز کے کئی دیگر طبی خواص بھی ہیں جن میں پٹھوں کے درد سے آرام اور وزن کی کمی کے علاوہ جلد کے کینسر سے تحفظ سمیت کئی دیگر خواص بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :