یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے، سعودی سفیر

حوثیوں کی ا س حرکت پر یمن کے جامع انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے،سعودی سفیر کاٹویٹ

اتوار 22 اپریل 2018 10:50

یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے، سعودی سفیر
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار انیس جہازوں کو روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آل جابر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں ۔ان کی اس حرکت پر یمن کے جامع انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :