ٹرمپ کی دعوت پر پیوتن کا بہت جلد وائٹ ہائوس کا دورہ کرنے کا اعلان

امریکا اور روس ایک دوسرے کے خلاف فوجی تصادم کی طرف نہیں جائیں گے،دونوں صدورمیں اتفاق

اتوار 22 اپریل 2018 10:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) روسی صدوولادیمیر پیوتن امریکی ہم منصب ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہائوس کا دورہ کریں گے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے ،طابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ سیرگئی لافروف نے تصدیق کی کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے صدر ولادی میرپیوتن کو وائیٹ ہاؤس کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

اورصدر پیوتن ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدر کا سو فی صد اتفاق ہے کہ امریکا اور روس ایک دوسرے کے خلاف فوجی تصادم کی طرف نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :