شہباز شریف نے نواز شریف کی بنائی گئی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ کا کام شروع کر دیا

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان میں ن لیگ کے صدر ثناءاللہ زہری کو عہدے سے ہٹا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 11:10

شہباز شریف نے نواز شریف کی بنائی گئی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ کا کام شروع ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بلوچستان میں ن لیگ کے صدر ثناءاللہ زہری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی میں اکھاڑ پچھاڑ کا کام شروع کر دیا ہےتفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بنائی گئی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ کا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بلوچستان میں ن لیگ کے صدر ثناءاللہ زہری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کے مقرر کردہ کئی عہدےدار فارغ کر دئیے۔شہباز شریف نے بلوچستان میں ن لیگ کے صدر ثناءاللہہ زہری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔اور عبدالقادر بلوچ کو ن لیگ کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا ہے۔جب کہ کمال کاکڑ اور میر افضل مندو خیل قائم مقام سینئیر نائب صدر مقرر کیے گئیے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ورز پہلے شہباز شریف نے سندھ میں بھی ن لیگ کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں لائے تھے۔