پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے منایاگیا

اتوار 22 اپریل 2018 11:20

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے اتوار کو منایاگیا ۔ اس موقع پر خصوصی تقریبات اور آ گا ہی واک کا اہتما م کیا گیا۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں ماحول سے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کا فروغ ہے۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی طرف سے ماحولیات کی حفاظت کے عزم کا بھی اظہار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذرائع نے بتایا کہ گرین جنریشن کے تحت لوگوں کی مشترکہ محنت سے صحت ، تعلیم ، فضاء اور آبی ذرائع کے مسائل میں بہتری لائی جاتی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ عوام ملکی و بین الاقوامی ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے عالمی یوم الارض پر ماحول کو صاف ستھرا اور فضاء کو صحت بخش و خوشگوار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ورلڈ ارتھ ڈے کے نام سے عالمی یوم الارض 22اپریل کو منایا جا تا ہے تاکہ عوام میں زمین کے قدرتی ماحول کے بارے میں شعور بیدارکیا جا سکے اور نئی نسل کو ما حو ل کو صحت مند بنا نے کی تر غیب ملے ۔

متعلقہ عنوان :