25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی2مئی کو ہو گی

اتوار 22 اپریل 2018 11:20

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی2مئی بروز بدھ کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 12ویں اور مجموعی طور پر 25 ویں قرعہ اندازی ہے۔اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چنائو کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :