دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپو (آج )شروع ہوگی

ٹریڈ کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،مشاہد حسین سید ہونگے

اتوار 22 اپریل 2018 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپو آج ( پیر) سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی ۔ ایکسپو کے پہلے روز گوادر کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بلوچی ثقافت کے رنگ اجاگر کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کل ( منگل ) کے روز ٹریڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید ہوں گے۔