پی سی بی کے زیراہتمام انڈر13 کوچنگ پروگرام (آج)شروع ہوگا

اتوار 22 اپریل 2018 11:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھلاڑیوں کیلئے انڈر13 کوچنگ پروگرام (آج) پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ کوچنگ پروگرام میں ملک بھر سے سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں محمد جلال، شاہ نواز خان، فخر مرزا، محمد فرحان، مشرف حسین، عدنان احمد، محمد سلمان، شمائل حسین، عبید شاہد، سرفراز علی، محمد شایان، محمد فہد، سعد آصف، عرفات احمد، ساجد حسین، صدام، محمد سلیم، محسن سردار، ابراہیم خان، محمد حسنین، شیراز خان، زونیر حسین، افضل منظور، علی حسن، اذان اویس، محمد حمزہ، شعبان اشرف، موسی عظیم، واصف حمید اور ذیشان سکندر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹر ریجن انڈر13- کرکٹ ٹورنامنٹ میں میرٹ کی بنیاد پر ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا، کوچنگ پروگرام 4 مئی تک جاری رہے گا۔