متحدہ عرب امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت

اتوار 22 اپریل 2018 11:30

ابوظبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔ اماراتی عدلیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین کا پیشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے اگر دو شرائط پوری کردی جائیں، پہلی یہ کہ جس کارکن کا پیشہ تبدیل کیا جارہا ہو اسے پیشہ کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہ ہو اور دوسری یہ کہ پیشہ جو اختیار کیا جارہا ہو وہ لیبر قوانین میں موجود ہو۔

(جاری ہے)

عدلیہ نے کہا ہے کہ امارات کا قانون پیشوں کی تبدیلی کی اجازت دیتا ہے۔ گھریلو عملے کے پیشے کی تبدیلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

متعلقہ عنوان :