میشا شفیع کا علی ظفر پر الزام، معروف صحافی مجیب الرحمن شامی بھی بول پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 11:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) معروف گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیا جانے کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی اس متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔اسی کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی مجیب الرحمن شامی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ نوجوانوں کو اپنے آپکو قابو میں رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اگر بھول چُوک ہوجائے تو اس پہ توبہ کرنی چاہئے۔ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہماری خواتین بہت مشکل میں رہتی ہیں انہیں قدم قدم پر ایسے خبیثوں سے پالا پڑتا ہے جن کے چہرے بہت روشن ہوتے ہیں لیکن ان کے دل کالے ہوتے ہیں۔اور میں نے میڈیا میں بھی خواتین کو ہراساں کیا جانے سے متعلق ایسے ایسے واقعات سنے ہیں کہ میرے دل لرز جاتا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :