مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کررہی ہے،رانامحمداسحاق خاں

اتوار اپریل 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) عمران خان اور زرداری کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے‘ محمدنواز شریف کے انقلابی نظریات سے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی خوفزدہ ہیں اورنہ ہی دونوں جماعتوں کے پاس کوئی سیاسی وسماجی ایجنڈاہے وہ الزام تراشی اورجھوٹ کی سیاست پر عمل پیراہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے سردارمصطفیٰ بھولاڈوگرکے ڈیرہ بھیڑ سوہڈیاں پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) صدق دل کیساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے ہماراجینا مرنا عوام کیساتھ منصوب ہے اور رہے گا‘پاکستانی عوام نے دھرنوں ‘لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کر ثابت کردیا کہ وہ صرف ملکی ترقی کے خواہاں ہیں‘آئندہ الیکشن میں منتخب ہوکر سابقہ حلقے کی طرح ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دونگا اور ہر گھرمیں گیس جیسی سہولتیں دستیاب ہونگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی خیرخواہ سیاسی جماعت ہے۔دیگرمقررین میں چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں‘سابق ناظم چوہدری فیاض شاہدودیگرنے بھی خطاب کیا۔