رات کو دیرسے سونے والے افراد کے مرنے کے امکانات 10فیصد زیادہ ہوتے ہیں،طبی ماہرین

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رات کو دیرسے سونے اورصبح دیر سے اٹھنے والے افرادکے قبل ازوقت مرنے کے امکانات 10فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ماہرین کی 4لاکھ 33ہزارلوگوں پر کی جانیوالی تحقیق سے پتہ چلا کہ صبح جلد اٹھنے والوں کی نسبت رات کو دیر تک جاگنے والوں میں مرنے کاامکان دس فیصد سے زیادہ ہوتاہے اسکے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ دیر سے اٹھنے والے کئی قسم کے دماغی اورجسمانی امراض میں زیادہ آسانی سے مبتلاء ہوجاتے ہیں۔