جانوروں کو منہ کھرکی بیماری سے بچانے کیلئے فوری طو رپر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت

اتوار اپریل 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈویری ڈویلپمنٹ نے جانوروں کو منہ گھرکی بیماری سے بچانے کیلئے فوری طو رپر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ لائیوسٹاک فارمرزماہ اپریل کے دوران مویشیوں کو منہ کھرکی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانا نہ بھولیں تاکہ جانوروں کوکسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچایاجاسکے۔

محکمہ لائیوسٹاک قصورکے ماہرین نے بتایا کہ منہ کھرکا وائرس بھینسوں‘ گائیوں‘بکروںو دیگرجانوروں کے منہ کی جلد‘اوجھری ‘معدہ اورکھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے جس کے باعث متاثرہ جانوروں کو نہ صرف تیز بخار ہوجاتاہے بلکہ وہ خوراک کھانا بند کردیتے ہیں اوردودھ کی پیداوارمیں بھی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس بیماری میں بھینسوں اور گائیوں میں زبان ‘تالو‘ مسوڑھوں‘ہوانہ‘ کھروں کے درمیان چھالکے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑ بکریوں میں چھالکوں کی جگہ منہ میں سرخ دھبے بنتے ہیں اور منہ سے رال ٹپکنا بھی شروع ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں میں منہ کھر سے بچائوکی ویکسین بھاری مقدارمیں موجودہے لہذالائیوسٹاک فارمرزیا دیگر افراد قریبی ویٹرنری سنٹریا ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :