باغبان باغات کو حملہ سے محفوظ ر کھنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کریں،زرعی ماہرین

اتوار اپریل 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پھل کی مکھی آم کیلئے نقصان دہ ہے اس کا حملہ آم کی تمام اقسام پر ہوتاہے ‘پھل کی مکھی کے حملہ سے آم کی پیداوار اورکوالٹی بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

باغبان حضرات اپنے باغات کو اس کے حملہ سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔ زرعی ماہرین نے آم ک پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے موجودہ تمام طریقوں کو مربوط کرکے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طریقہ دوسرے طریقے کو مضبوط کرے اور باغبان اپنے نقصان ممکن حدتک کم سے کم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :