بالی وڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کی اپنی نئی فلم’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی عکسبندی کے لئے تیاری شروع

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ششمیتا شیٹھی نے اپنی نئی فلم’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی عکسبندی کے لئے تیاری شروع کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی کہانی ایک خاتون کے پراسرار ماضی پر مبنی ہے جس کی مڈل کلاس ہائوس سوسائٹی میں آمد سے ہلچل مچ جاتی ہے۔ فلم میں ششمیتا شیٹھی خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔اداکارہ نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے روکشاب جانا شروع کیا ہے۔ششمیتا شیٹھی نے کہا کہ انہیں ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آئندہ ماہ آغاز ہو گا جس کے لئے بہت پر جوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :