بالی وڈ کی فلم ’’ہچکی‘‘کا باکس آفس پر 44.55 کروڑ روپے کا بزنس

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بالی وڈ کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے باکس آفس پر 44.55 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمی ناقد اور تجارتی تجزیہ نگار تارن اداریش نے فلم ’’ہچکی ‘‘ کیی ریلیز کے 4 ہفتوں میں ہونے والے بزنس کے بارے میں بتایا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے 26.10 کروڑ روپے دوسرے ہفتے 12.30 کروڑ،تیسرے ہفتی 4.15 کروڑ اور چوتھے ہفتے 2 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس سے مجوعی بزنس 44.55 کروڑ روپے رہا۔

(جاری ہے)

سدہارتھ پی ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ رانی مکھر جی نے استانی کا کردار ادا کیا جو ہچکی کی بیماری میں مبتلا ہو تی ہے۔یہ فلم ہالی وڈ کی معروف فلم ’’دی فرنٹ آف دی کلاس کا چربہ ہے۔

متعلقہ عنوان :