جب عمران خان ٹی وی پر آتا ہے تو میں اس کی آواز سن کربھاگی بھاگی آ جاتی ہوں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 11:41

جب عمران خان ٹی وی پر آتا ہے تو میں اس کی آواز سن کربھاگی بھاگی آ جاتی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) 75 سالہ بوڑھی خاتون پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دیوانی نکلی۔تفصیلات کے مطابق این اے 125 میں ایک 75 سالہ بوڑھی خاتون کا کہناتھا کہ یہ خواجہ سعد رفیق کا حلقہ ہے لیکن سعد رفیق نے اس حلقے میں کوئی کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میں نے پچھلی بار بھی عمران خان کو ووٹ دیا تھا اور اس بار بھی عمران خان کو ووٹ دوں گی۔بوڑھی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عمران خان بہت پسند ہے۔میں عمران خان کے لیے بہت دعائیں کرتی ہوں اور جب نواز شریف یا سعد رفیق ٹی وی پر آئیں تو میں ٹی وی بند کر دیتی ہوں لیکن جب عمران خان کی آواز ٹی وی پر سنتی ہوں تو میں بھاگی بھاگی آتی ہوں۔بوڑھی عورت نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔