پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی بہت زیادہ ہے،ہیومن رائٹس کمیشن

پاکستان کی موجودہ حکومت کمزور، بہت سے شعبوں میں اس کی رٹ نظر نہیں آتی،سربراہ مہدی حسن کی گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 11:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ مہدی حسن نے کہاہے کہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی بہت زیادہ ہے اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی بھی اسی لئے ہوتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس بارے میں حکومت کا کردار ہمیشہ معذرت خواہانہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے انسانی حقوق کی صورت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اکثر حکومتی اداروں کی طرف سے ہوتی ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ایک کمزور حکومت ہے اور بہت سے شعبوں میں اس حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی۔ ان میں انسانی حقوق اور مذہب کے شعبے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :