سعودی حکومت نے تیل پیدا کرنے والی کمپنی آرامکو کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا

اتوار اپریل 11:50

سعودی حکومت نے تیل پیدا کرنے والی کمپنی آرامکو کے مستقبل کا فیصلہ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سعودی عرب کی حکومت اپنے سماجی و اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کے تحت تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی آرامکو کی نج کاری کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سینئر اہلکار نے بتایاکہ سعودی عرب کو گلوبل ایکوئٹی انڈیکسز میں بھی اب شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس عمل سے سعودی حکومتی حلقوں کو یقین ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور ملکی مالی اداروں کو استحکام حاصل ہو گا۔ سعودی عرب کو 2014 سے خام تیل کے فی بیرل قیمت کم ہونے کے بعد شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق اگلے دو برسوں کے درمیان بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کا یقینی امکان ہے اور اس سے زرمبادلہ میں بھاری اضافہ ہو گا۔