ملکہ برطانیہ کی سرکاری سطح پر سالگرہ،لندن میں فوجی پریڈ کا اہتمام

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پرانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لیے وسطی لندن میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی

اتوار 22 اپریل 2018 11:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ملکہ برطانیہ الیزابیتھ دوم نے اپنی 92 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ستاروں اور اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔امریکی ٹیوی کے مطابق لندن میں البرٹ ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شریک گلوکاروں میں اسٹینگ ، ٹوم جونز، کیرگ ڈیوڈ اور کیلی مینوگ شامل تھے۔تقریب میں شہزادہ ہیری نے دولت مشترکہ کے نئے سیشن کے آغاز پر خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پرانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لیے وسطی لندن میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ سال میں دو بار اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ ایک ان کی اصل سالگرہ ہے جو 21 اپریل کو منائی جاتی ہے۔ اس میں ان کے خاندان کے افراد شرکت کرتے ہیں جب کہ دوسری سالگرہ سرکاری سطح پر منائی جاتی ہے۔ سرکاری سالگرہ ہر سال جون کے دوسرے ہفتے کے روز منائی جاتی ہے۔اس موقع پر لندن میں باقاعدہ فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :