لیبیا میں سرکاری تیل کی چوری سے قومی خزانے کو سالانہ 750 ملین ڈالر کا نقصان

اتوار 22 اپریل 2018 11:50

طرابلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) لیبیا نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر سرکاری تیل کی چوری سے قومی خزانے کو سالانہ 750 ملین (75 کروڑ) ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

قومی آئل کمپنی کے صدر مصطفٰی ثناء اللہ نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موجود عسکری گروپوں کی جانب سے تیل کی چوری اور سمگلروں کی جانب سے لوگوں کو سستا تیل فراہم کرنے کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 750 ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :