شوبز سے وابستہ شادی شدہ جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرتا دیکھ کر دل کو اطمینا ن ہوتا ہے‘ فلمسٹار ریما

ریمبور اور صاحبہ سے میری پرانی یادیں جڑی ہیں دونوں بڑے اچھے اخلاق کے مالک ،ہمیشہ مجھے بڑی عزت اورمان دیا

اتوار 22 اپریل 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ شادی شدہ جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرتا دیکھتی ہوں تو دل کو اطمینا ن ہوتا ہے ۔ریما گزشتہ روز اداکار ریمبور اور صاحبہ کے ہمراہ ایک تقریب میں موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریمبور اور صاحبہ سے میری پرانی یادیں جڑی ہیں دونوں بڑے اچھے اخلاق کے مالک ہیں اور انہوںنے ہمیشہ مجھے بڑی عزت اورمان دیا ۔

میری دعا ہے کہ جس طرح ریمبو اور صاحبہ نے اپنی زندگی میں سے تلخیوں کو نکال کر خوشیوں کوبھر لیا ہے دوسرے شوبز سے تعلق رکھنے والے ان کی طرح کریں تو بہت سارے گھریلو مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔فلمسٹار ریما نے کہا کہ خدا کاشکر ہے کہ مجھے اپنی لائف میں زندگی کا جو جیون ساتھی ملا وہ میرے آئیڈیل سے بڑھ کر ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ڈاکٹر طارق شہاب کی بیوی ہوں ۔