Live Updates

اداکارہ مہک نور نے زخمی ہونے کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا

مہک نور ان دنوں شمالی علاقہ جات میں دو پشتو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) معروف اداکارہ مہک نور نے زخمی ہونے کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور ان دنوں شمالی علاقہ جات میں اپنی دو پشتو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،گزشتہ روز ہدایتکار ارشد خان کی فلم کا شوٹ کرتے ہوئے ان کا پائو ں پہاڑی سے پھسلا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئیں جس کے نتیجہ میں ان کو چوٹیں آئیں مگر اس کے باجود انہوںنے فلم میں اپنے تمام سین کی عکس بندی میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہدایتکار ارشد اورفلم کی دیگر کاسٹ نے مہک نور کو ان کی بہادری پر بھرپور داد دی ۔ اس حوالے سے مہک نور کا کہنا ہے کہ فلم کے دوران چوٹیں آنا معمول کی بات ہے خدا کا شکر ہے کہ مجھے کوئی گہرا زخم نہیں آیا ۔یادرہے کہ اداکارہ مہک نور ان دنوں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو پشتو فلموں میںہیروئن کا رول اداکررہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ کیلئے یونٹ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :