چاہت شیخ کی تھیٹر میں دوبارہ شاندار انٹری

’’لگدی پنجاب دی اے‘‘میں شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

اتوار اپریل 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) نامور اداکارہ چاہت شیخ کی تھیٹر میں دوبارہ شاندار انٹری،اسٹیج ڈرامہ ’’لگدی پنجاب دی اے‘‘میں شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ چاہت شیخ اپنی ذاتی مصروفیت کی بنا پر کافی عرصہ سے اسٹیج پر پرفارم نہیں کر رہی تھیں مگر آج کل شائقین کے پر زور اصرار پر الحمرا ہال میں اسٹیج ڈرامہ ’’لگدی پنجاب دی اے‘‘میں اپنے حسن کا جادو جگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ستارہ بیگ،سونو، مون بٹ اور دیگر ہیں۔اس حوالے سے چاہت شیخ نے کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل اور شائقین کی بدولت ممکن ہوا ہے ،میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے شائقین کو مایوس نہ کروں۔انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے مقابلہ نہیں اور تمام توجہ اپنے کام کی طرف رکھتی ہوں جس کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے

متعلقہ عنوان :