شام پر امریکہ اور اتحادیوں کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں،اکبرگل

اتوار 22 اپریل 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار اکبرعلی گل کا کہنا ہے کہ اسلامی ملک شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کیے گئے وحشیانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں،جن کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

اکبرعلی گل کا مزیدکہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور امریکہ کے حواریوں کو برما میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ سارے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ، یورپی یونین، عرب لیگ اور اوآئی سی سمیت سب کو سانپ سونگھ گیا ہے۔