آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ 28 اپریل سے شروع ہوگا

اتوار اپریل 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ 28 اپریل سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر۔

13 اور انڈر۔

(جاری ہے)

14 جبکہ گرلز انڈر۔ 14 شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ عدنان سمیع نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 27 اپریل کو ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 29 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :