ڈی آئی خان ،ڈاٹسن حادثہ میں 6 مسافرزخمی

اتوار اپریل 12:10

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ایف آر درازندہ کے قریب تیزرفتار ڈاٹسن ڈرائیورسے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آر درازندہ سے علاقہ کرکھنڈ جانے والی ڈاٹسن بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر حیات اللہ ولد جلات خان ،نعمان ولد رحمت اللہ ،نصرالہ ولد سرفراز ،شفیع اللہ ولد سلطان ،خومر خان ولد مسلم خان اور سنگین خان ولد حاکم خان اقوام شیرانی ساکنان درازندہ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کوفوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :