پروٹوکول واپس لینے پر مریم نواز کی چیف جسٹس کو دھمکی، معروف صحافی نے مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 12:19

پروٹوکول واپس لینے پر مریم نواز کی چیف جسٹس کو دھمکی، معروف صحافی نے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی سکیورٹی واپس لینے کے حکم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو لیکن۔

۔۔

(جاری ہے)

۔خدانخواستہ اٴْسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے ۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر  مریم نواز شریف خود کو سمجھتی کیا ہیں۔کہ وہ براہراست ملک کے چیف جسٹس کو ایسا بول رہی ہیں۔جب کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہونے کے علاوہ مریم نواز کی  حیثیت ہی کیا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: