چیف الیکشن کمشنر نے سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی کی سلہڈ کو پی کے 37سے منسلک کرنے کے خلاف دائرنظرثانی کی اپیل مسترد کردی

اتوار اپریل 12:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) چیف الیکشن کمشنر نے سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی کی سلہڈ کو پی کے 37سے منسلک کرنے کے خلاف دائرنظرثانی کی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سلہڈ کو حلقہ پی کی37 کیساتھ منسلک کرنے کے خلاف سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی جوکہ حلقہ این اے سولہ سے امیدوار بھی ہیں، نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شوکت تنولی کی نظرثانی کی اپیل بغیرکسی کارروائی کے خارج کردی ہے۔ جس پرشوکت تنولی نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔