ایبٹ آباد یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا تیسرااجلاس،75ملین سے زائد بجٹ ی منظوری کی سفارش

اتوار 22 اپریل 2018 12:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا تیسرااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئر مین فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، فنانس ڈیپارٹمنٹ ،اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اوررجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر سیف اللہ ، ڈائریکٹر ایڈمیشن پائندہ خان ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پلاننگ نے شرکت کی،سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی و ٹریژیر ایبٹ آباد یونیورسٹی سردار غلام علی نے ایجنڈا ممبران کے سامنے پیش کیا۔

اجلاس کے دوران متعدداہم فیصلے ہوئے جس میں بجٹ 2018-19کی منظوری کی سفارش کے ساتھ ساتھ بجٹ جس کا تخمینہ .75.146ملین ہے جس میں .1147ملین سرپلس ہے ،کی سفارش اور 2017-18کے ریوائزبجٹ کی منظوری کی سفارش بھی کی گئی ، جو کہ 247.136ملین سرپلس ہے۔

متعلقہ عنوان :