ملک بھرمیں کتب کا عالمی دن آج بھرپور طریقے سے منایاجائیگا

اتوار 22 اپریل 2018 12:50

فیصل آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتب کا عالمی دن آج 23 اپریل بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایاجائیگا۔ اس سلسلہ میں مختلف ادبی ، دینی، تعلیمی حلقوں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ،سیمینارزکا انعقاد کیاجائیگاجس سے اہل علم و دانش اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لائبریریوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

کتاب کے عالمی دن کے موقع پر طالب علموں میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ طلباء و طالبات اور عوام الناس میں کتب بینی کا شعور بیدار کیاجاسکے ۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے بھی کئی پروگرامات منعقد کئے جائیںگے تاکہ طلباء و طالبات کو کتب بینی کے شوق کی جانب راغب کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :