پاکستان میں متوازن غذا کی کمی کے باعث 40فیصد سے زائد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں، ماہرین طب

اتوار اپریل 12:50

فیصل آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے ماہرین طب نے کہاہے کہ پاکستان میں 40فیصد سے زائد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ متوازن غذا کی کمی ہے نیز زچگی کے دوران خواتین کی اموات کی ایک اہم وجہ خون کا ضیاع بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دورا ن انہوں نے بتایاکہ خواتین میں وٹامن اے ، ڈی اور آئیوڈین کی کمی کے باعث گلہڑ جیسے امراض بھی جنم لے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین کو چاہیے کہ وہ عام حالات میں بالعموم جبکہ زچگی کے ایام میں بالخصوص اپنی متوازن غذا کا خاص خیال رکھیں اور وقفے وقفے سے گائناکالوجسٹ سے رابطہ کر کے ہدایات حاصل اور ان پر عملدرآمد کرتی رہیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :