ملکہ برطانیہ اپنی 92 ویںسالگرہ منائی

اتوار 22 اپریل 2018 13:00

لندن ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ملکہ برطانیہ الزابتھ دوم نے اپنی 92 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ستاروں اور اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں البرٹ ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شریک گلوکاروں میں سٹینگ ، ٹوم جونز، کیرگ ڈیوڈ اور کیلی مینوگ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ہفتے کی شام ہونے والی تقریب میں شہزادہ ہیری نے دولت مشترکہ کے نئے سیشن کے آغاز پر خطاب بھی کیا۔ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پرانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لیے وسطی لندن میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ سال میں دو بار اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ ایک ان کی اصل سالگرہ ہے جو 21 اپریل کو منائی جاتی ہے۔ اس میں ان کے خاندان کے افراد شرکت کرتے ہیں جب کہ دوسری سالگرہ سرکاری سطح پر منائی جاتی ہے۔ سرکاری سالگرہ ہر سال جون کے دوسرے ہفتے کے روز منائی جاتی ہے۔اس موقع پر لندن میں باقاعدہ فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :