واشنگٹن جوہری معاہدے سے دستبردار ہوا تو یورینیم کی بھرپور طریقے افزودگی کریں گے، ایران

اتوار 22 اپریل 2018 13:00

نیویارک۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 2015ء میں طے پائے جانے والے جوہری معاہدے سے سبکدوش ہوا تو ایران بھرپو طریقے سے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کو نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران جوہری بم کے حصول کے واسطے کوشاں نہیں ہے تاہم امریکاکی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کی صورت میں ممکنہ جواب افزودہ یورینیم کی دوبارہ پیداوار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔