سائوتھ ایشین جو ڈو چمپئن شپ ،ْپاکستان نے 2 سونے اور 2 چاندی کے تمغے اپنے نام کرلیے

کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹ چھائے رہے

اتوار اپریل 13:10

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شب میں پاکستان نے 2 سونے اور 2 چاندی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹ چھائے رہے۔۔پاکستان کے شاہ حسین شاہ اور قیصر خان آفریدی نے سونے جبکہ مریم اور حمیرا نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔

(جاری ہے)

اولمپیئن باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے 100 پلس مقابلے میں کامیابی سے اعزاز کا دفاع کیا اور فائنل میں سری لنکن کھلاڑی کو زیر کرکے سونے کا تمغہ جیتا۔ دوسرا گولڈ میڈل قیصر خان آفریدی نے 90 مائنس کیٹیگری میں نیپالی جوڈو کاز کو شکست سے دوچار کر کے حاصل کیا جو ان کا پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔خواتین کے ایونٹ میں پاکستان کی حمیرا عاشق اور مریم نے اپنی اپنی کیٹگریز میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تاہم دونوں کھلاڑی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو زیر نہ کر سکیں اور یوں دونوں کے حصے میں چاندی کے تمغے آئے۔

متعلقہ عنوان :