تماشائی نے گراؤنڈ سیکیورٹی کو چکمہ دے کر دھونی کے پاؤں چھو لیے

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

پونی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) آئی پی ایل میں میچ کے دوران ایک تماشائی نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھولیے۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز سے میچ کے دوران ایک تماشائی نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے میدان میں گھس کر کپتان چنئی سپر کنگز مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھولیے، سریش رائنا کے آؤٹ ہونے کے بعد جب دھونی بیٹنگ کے لیے جانے لگے تب یہ واقعہ پیش آیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے نہ صرف انھیں اٹھایا بلکہ بات چیت بھی کی۔یہ پہلا موقع نہیں جب مہندرا سنگھ دھونی کے کسی مداح نے اس انداز میں پاؤں چھوئے ہوں، اس سے قبل گذشتہ دسمبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے اور گذشتہ برس جنوری میں وجے ہزارے ٹرافی کے دوران بھی ایسا ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :