ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،ْ محمد ملک

آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ ماہ مئی میں گوجرنوالہ میں کھیلی جائے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد ملک نے کہا ہے کہ ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ ماہ مئی میں گوجرنوالہ میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے سے ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نی کہا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کہ پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو چین میں کھیلے جانے والے شنگھائی کپ بھیجا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان میں نائب صدر کی خالی نششت پر رانا محمد افضل کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، کشمیر، گلگت اور اسلام آباد ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان اور جیبر پختونخوا کی ایسوسی ایشنز کے انتخابات آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کرلئے جائیں گے، اجلاس میں آسٹریلین فٹ بال لیگ کے سیکرٹری جنرل طبیب محمود چٹھہ نے گذشتہ سال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد انٹر سکول انڈر 16 کپ اگست میں ہوگا۔